پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘

فی تولہ قیمت 60250 روپے ہو گئی

جمعہ اپریل 16:26

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 250 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا کی قیمت 60 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 51 ہزار 642 روپے پر پہنچ گئی حالانکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہوکر 1348 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :