امریکہ کے تعزیری اقدامات نا قابل قبول ہیں ، ذیڈ ٹی ای کمپنی

جمعہ 20 اپریل 2018 16:31

امریکہ کے تعزیری اقدامات نا قابل قبول ہیں ، ذیڈ ٹی ای کمپنی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) ذیڈ ٹی ای کمپنی نے جمعہ کو جاری کئے جانے والے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزارت تجارت کی جانب سے ذید ٹی ای کمپنی کے خلاف اختیار کئے جانے والے تعزیری اقدامات غیر معقول اور نا قابل قبول ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اقدامات سے نہ صرف زیڈ ٹی ای کمپنی بلکہ ذیڈ ٹی ای کے ساتھ جڑے امریکی اداروں اور بڑی تعداد میں تعاون کرنے والے تمام شراکت داروں کے مفادات کو نقصانات پہنچیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ذیڈ ٹی ای کمپنی بات چیت کیذریعے مسلے سے نمٹنے کی کوشش جاری رکھے گی اور اس کے ساتھ ساتھ قانون کے تحت اپنے قانونی حقوق کے تحفط کیلئے بھر پور کوشش کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :