گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا کی ہاکی کے سیمی فائنل میں کامیابی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:41

عارفوالا۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ سپورٹس پروگرام میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا کی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میچ جیت لیا، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا بمقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال کی ٹیموں کے درمیان ہاکی کاسیمی فائنل میچ ہوا جس میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول عارفوالا کی ہاکی ٹیم نے صفر کے مقابلہ میں دوگول کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

متعلقہ عنوان :