رینجرزکی پاک کالونی میں کارروائی ،زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

جمعہ 20 اپریل 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی موادشہر کا امن خراب کرنے کے لئے استعمال ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرسائیٹ ٹان میں پاک کالونی کے علاقے گٹر باغیچہ میں ٹریک کے کنارے زیرِ زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیاگیا ، اطلاعات کے مطابق یہ اسلحہ لیاری گینگ وار پرانا گولیمارکے شر پسند عناصر نے شہر میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے استعمال کرنا تھا۔

بر آمد کیے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں3 عدد 12 بور شارٹ گن,4 عدد 30 بور پستول, ایک عدد 9mm پستول,7 عدد مختلف اقسام کی میگزین, 46 عدد مختلف اقسام کے رانڈزشامل ہیں، رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں ۔

متعلقہ عنوان :