ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اسپروٹس لیبارٹری کی مشاورت و تعاون سے اقدامات بروئے کار لائیں گے، معید انور

جمعہ 20 اپریل 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پودوں کی افادیت و اہمیت بہت بڑھ گئی ہے، اب جتنے پودے زیادہ ہونگے اتنا ہی ہمارا ایکوسسٹم بہتری کی جانب گامزن ہوگا، ایکوسسٹم میں بگاڑ کی وجہ سے شہر میں طرح طرح کے ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں اس سلسلے میں پودوں پر تحقیق کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، ہمارے ملک میں بڑھتی ہوئی گرمی اور ہیٹ ویو میں کمی لانے کیلئے اس طرح کے تحقیقی ادارے موثر ثابت ہوسکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفورہ چورنگی سے متصل اسپروٹس باؤٹیک لیبارٹری کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین معید انور نے لیبارٹری کے سی ای او نوشیروان مغل سے ملاقات کی اور کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ہیٹ ویو میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

لیبارٹری انتظامیہ نے اس موقع پر چیئرمین معید انور کو لیبارٹری کے امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیبارٹری میں پودوں کی تحقیق کے کام کے علاوہ نئے پودوں کو تیار کیا جاتا ہے جو کہ ماحول دوست ہوں اور ماحولیاتی خوبصورتی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی لائیں ،چیئرمین معیدنور نے اس موقع پر لیبارٹری کا دورہ کرکے امور کا جائزہ لیا اورباؤٹیک ٹیم کی زبردست لفظوں میں پذیرائی کی ، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنے ضلع کو ہرا بھرا اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے اس قسم کیاداروں کا تعاون درکار ہے جو کہ ہمیں نہ صرف مشاورت دے سکتے ہیں بلکہ ہمارے ساتھ مل کر ماحولیاتی آسودگی کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ، اس موقع پر لیبارٹری انتظامیہ نے اپنے بھرپورتعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ضلع کی بہتری کیلئے جو کچھ ہوسکا ہم سر انجام دیں گے اس موقع پر بلدیہ شرقی کے افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھی.

متعلقہ عنوان :