چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ (کل )لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریگا

دو رکنی بنچ پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس پر لیے گئے نوٹس پر بھی سماعت کرے گا

جمعہ 20 اپریل 2018 18:20

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ (کل )لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کل (ہفتہ) 21اپریل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کریگا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ صاف پانی ،ہسپتالوں کی حالت زار ، فضائی آلودگی،یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی تعیناتی سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر پیش ہوں گے۔جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ پنجاب میں 600سے زائد بچوں کے اغواء کی میڈیا رپورٹس پر لیے گئے نوٹس پر بھی سماعت کرے گا جس کے لئے آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔