کراچی، سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی کرانے کے لیے حکام کو 16 مئی تک آخری مہلت دے دی

جمعہ 20 اپریل 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی کرانے کے لیے حکام کو 16 مئی تک آخری مہلت دے دی ۔ سینئر سول جج شرقی کے روبرو اسلامیہ کالج کی عمارتیں خالی نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ایس ایچ او جمشید کوارٹر پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او جمشید کوارٹر نے عدالت کو بتایا کہ میں کل نفری لے کر کالجز کی عمارتیں خالی کرانے جا رہا تھا ۔

جب میں نے درخواست گزار مرید علی شاہ کے وکیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں مصروف ہوں ۔ اس لیے آپ عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت لیں ۔ ایس ایچ او جمشید کوارٹرز نے عدالت سے کالجز کی عمارتیں خالی کرانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نے مہلت کو منظور کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ وہ 16 مئی تک کالجز کی عمارتیں خالی کراکر رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :