اسسٹنٹ کمشنر اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں کی آتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی تین میڈیکل سنٹرز، تین کلینکس سر بمہر کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:29

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کے ہمراہ گزشتہ تین روزکے دوران آتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر شاہ باغ میں ایک،چوکپنڈوری میں ڈینٹل کلینک سمیت تین میڈیکل سنٹرز،دوبیرن کلاں میں ایک ،دھمالی میں ایک اور سر صوبہ شاہ میں ایک کلینک کو سر بمہر کر دیا جبکہ شاہ باغ میں ایک کلینک کا چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیا۔

آتائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ چوکپنڈوری میں واقع ایک ہسپتال سے زائد العیاد ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا جبکہ شاہ باغ میں واقع ایک کلینک کے اندر موجود ڈسپنسری میں سو سے زائد انجکشنز اور 30 کے قریب پہلے سے بھری ڈرپیں بھی قبضہ میں لے کر موقع پر تلف کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء چوکپنڈوری میں الیاس میڈیکل سنٹر ،مقدس میڈیکل سنٹر اور کلر سیداں میں الرحمان ڈینٹل کلینک میں کام کرنے والے آتائی ڈاکٹروں نے چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی اپنے اپنے کلینکس بند کر کے راہ فرار اختیار کر لی۔اے سی نے اس دوران خالصہ دواخانہ ،ریام ہسپتال فیملی کلینک چوک پنڈوری سمیت متعدد ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز کو بھی چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :