کوئٹہ:حالیہ بارشوں کے بعد ایک سال قبل خشک ہوجانے والی ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی لوگوں نے سیرو تفریح کے لئے ہنہ جھیل کا رخ کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد ایک سال قبل خشک ہوجانے والی ہنہ جھیل پانی سے بھر گئی لوگوں نے سیرو تفریح کے لئے ہنہ جھیل کا رخ کر لیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر سے تقریبا ً18 کلومیٹر کی دوری پر واقع تفریحی مقام ہنہ جھیل بارشیں معمول سے کم ہونے اور خشک سالی کے باعث تقریبا ایک سال قبل خشک ہوگئی تھی تاہم رواں ہفتے کے دوران وادی میں بارش کے جاری سلسلے کے بعد دو تین روز قبل ہنہ جھیل میں پانی آنا شروع ہوا اور اس وقت یہ جھیل پانی سے تقریباً بھر گئی ہے جھیل میں پانی آنے سے مچھلیوں کی آمد کا بھی امکان ہے،گذشتہ سال جھیل خشک ہونے سے بڑی تعداد میں جھیل میں پائی جانے والی مچھلیاں مرگئی تھیںدوسری جانب جھیل میں پانی آنے سے سائبیریا سے آنے والے آبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہوگیا جو گزشتہ سال بند ہوگیا تھاہنہ جھیل میں پانی آنے سے مقامی لوگوں، تفریح کے شوقین افراد اور واٹر اسپورٹس کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہنہ جھیل میں پانی آنے سے تفریحی مقام پر مقامی سیاحت کو دوبارہ سے فروغ ملے گا اور اس کا اثر علاقے کے ماحول پر بھی پڑے گاواٹر اسپورٹس کے ایک عہدیدار حیات اللہ درانی کے مطابق ہنہ جھیل خشک ہونے سے واٹر اسپورٹس کا سلسلہ معطل ہوگیا تھا اور خشک جھیل کے باعث گزشتہ سال مارچ اور اپریل میں سالانہ واٹر اسپورٹس کا انعقاد بھی نہیں ہوسکا تھاانہوں نے کہا کہ پانی آنے سے جھیل میں واٹر اسپورٹس کا سلسلہ بحال ہوجائے گاکوئٹہ شہر کے گرد و نواح میں پہاڑوں پر گزشتہ رات برفباری ہوئی جب کہ وادی ہنہ اور اوڑک کے پہاڑی سلسلے میں بھی برف پڑی، پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے بعد شہر کا موسم سرد ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :