کوئٹہ: سبی میں ہسپتال پل بند ہونے کے باعث شگاف پڑگیا

سول ہسپتال سمیت قریبی آبادی میں پانی داخل ہوگیا ایکسیئن سمیت ایری گیشن کا عملہ غائب ‘افسر ان نے اپنے نمبر بند کر دئیے علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کو بند کرنے میں مصروف

جمعہ اپریل 20:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے سبی میں ہسپتال پل بند ہونے کے باعث شگاف پڑگیا شگاف پڑنے سے سول ہسپتال سمیت قریبی آبادی میں پانی داخل ہوگیا ایکسیئن سمیت ایری گیشن کا عملہ غائب ‘افسر ان نے اپنے نمبر بند کر دئیے علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کو بند کرنے میں مصروف ہیںایف سی نے بھی مسلہ کا جائزہ لیا اور ایریگیشن کے آفیسرز سے رابطہ کرنے کوشش چار گھنٹے گزرنے کے باوجود کو ئی آفیسرجائے وقوعہ پر نہیں آیا انڈر ٹرانسفر ہونے کے باعث ایکسین نے آنے سے انکار کر دیااگر فوری طورپر پانی کے بہاو کو روکا نہیں کیا گیا تو قریبی آباد کو شدید نقصاں پہنچنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :