ایلس ویلز پاک امریکہ کشیدہ سفا رتی تعلقات بہتر بنا نے کیلئے پیر سے پا کستان کا دورہ کر یں گی

امر یکی معاون سیکر ٹری خا رجہ پا کستا نی حکام کے ساتھ کر نل جو زف کے معاملے اور سفا رتکارو ں کی نقل و حر کت کو پیشگی اجا زت سے مشروط کر نے کے حوا لے سے گفتگو کر یں گی،ذرائع

جمعہ 20 اپریل 2018 20:57

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) پا کستان اور امر یکا کے ما بین کشیدہ سفا رتی تعلقات بہتر بنا نے کیلئے امر یکی معاون سیکر ٹری خا رجہ ایلس ویلز پیر سے پا کستان کا دورہ کر یں گی، سفا رتی ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ امر یکی ملٹری اتا شی کر نل جو زف کی گا ڑی سے پا کستا نی شہر ی کی ہلا کت کے بعد کسی بھی سینیئر امر یکی عہد یدار کا یہ پہلا دورہ پا کستان ہے،ایلس ویلز پا کستا نی حکام کے ساتھ کر نل جو زف اور سفا رتکارو ں کی نقل و حر کت کو پیشگی اجا زت سے مشروط کر نے کے حوا لے سے گفتگو کر یں گی،ذ را ئع نے بتا یا دو نو ں مما لک کے ما بین سفا رتی تنا زعہ اس وقت شد ت اختیار کر گیا جب امر یکہ نے گز شتہ ہفتہ پا کستا نی سفا رتکارو ں کی نقل و حر کت کو پیشگی اجازت سے مشروط کر نے کی تصد یق کی، امر یکی حکام کی جا نب سے کہا گیا ہے کہ امر یکہ میں پا کستانی سفا رتکار چا لیس کلو میٹر کی حدود سے با ہر جا نے کیلئے انتظا میہ کو پیشگی آ گا ہ کر یں گے، انتظا میہ کو آ گا ہ نہ کر نے کی صورت میں چا لیس کلو میٹر سے با ہر جا نے کی اجاز ت نہیں دی جا ئے گی،امر یکہ کی جا نب سے مز ید بتا یا گیا ہے کہ پا کستان کی جا نب سے امر یکی سفا رتکا رو ں پر پہلے نقل و حر کت کی پا بند یا ں لگا ئی گئیں جس کے بعد امر یکہ نے جوا بی اقدا مات کر نے کا فیصلہ کیا ، پا کستانی دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے بھی تصد یق کی ہے کہ امر یکا پا کستا نی سفا رتکارو ں کی نقل و حر کت کو یکم مئی سے پیشگی اجازت کے ساتھ مشروط کر ے گا، سینیئر امر یکی عہد یدار ایلس ویلز مذ کورہ معا ملہ پر معنی خیز با ت چیت کیلئے پیر کو اسلام آ با د پہنچیں گی، سفا رتی ذ را ئع نے بتا یا امید ہے کہ سفا رتی تنا زعہ با ت چیت سے حل کر لیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز اس سے قبل بھی پا کستان کو دورہ کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :