دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے قبل شاداب خان سے متعلق بری خبر

جمعہ 20 اپریل 2018 21:07

دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے قبل شاداب خان سے متعلق بری خبر
․ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاداب خان فلو کی وجہ سے بخار میں مبتلا ہو گئے اور کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے دوسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہوائوں میں کیچنگ پریکٹس کی۔

میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین اسٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :