پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انعام بٹ کو 3لاکھ روپے انعام کا اعلان

ْپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے برانز میڈل جیتنے والے 4کھلاڑیوں کو 1، 1لاکھ روپے کا انعام بھی کیا

جمعہ اپریل 21:07

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انعام بٹ کو 3لاکھ روپے انعام کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دولت مشترکہ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پرانعام بٹ کو 3 لاکھ روپے انعام دے دیا ہے۔ جبکہ برانز میڈل جیتنے والے 4کھلاڑیوں کو 1، 1لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گولڈ میڈل حاصل کرنے پرانعام بٹ کو 3 لاکھ روپے انعام دیدیا ہے۔ جبکہ برانز میڈل جیتنے والے 4 کھلاڑیوں کو 1، 1 لاکھ روپے انعام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کوچ کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر پی او اے عارف حسن کا کہنا تھا کہ آج اپنے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے میڈل انفرادی محنت سیحاصل کیے ہیں۔ حکومت اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی مدد نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی ایشین گیمز کیلئے تربیت بھی تاخیر سے شروع ہورہی ہیں۔ ایشین گیمز کامن ویلتھ گیمزسے بھی سخت ایونٹ ہوگا۔ حکومت کو کم ازکم کھلاڑیوں کی خوراک کی ذمہ داری لینی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :