وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعہ کوای الیون (E /11) سیکٹر کے قریب واقع پاکستان ریلوے گولڑہ شریف کے ورثہ میوزیم کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں ایسے میوزیم کے قیام میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جو ریلوے ورثہ کے ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام ہوں گے۔

۔ یہ سٹیشن1882ء میں برطانوی دور حکومت میں قائم ہوا اور اس کا جنکشن 1912ء میں اپ گریڈ ہوا۔ یہ 20ویں صدی میں افغان فوجی مہم کے دوران برطانوی لاجسٹکس سے مماثلت رکھتا ہے۔اس کے بعد سے یہ ایک اہم تجارتی راستہ بن گیا جو افغانستان کو جاتا ہے گولڑہ ریلوے سٹیشن میوزیم 2003ء میں قائم کیا گیا جس کا مقصد ریل کے 150 سال قدیم ورثے کو محفوظ اور برقرار رکھنا تھا۔

(جاری ہے)

شائقین کیلئے بہترین انداز میں نمائش میں پیش کرنا تھا۔ میوزیم دو گیلریوں پر مشتمل ہے پہلی گیلری میں 1881ء کی شمال مغرب ریلوے اشیاء کو نمائش کیلئے رکھا گیا۔ گیلری کے دورے کے دوران ریلوے کے تمام آپریٹنگ نظام جن میں سگنلز، میٹر، مواصلاتی موڈ، ہنگامی ساز و سامان، محفوظ شدہ تصاویر کوچز بمعہ سٹیم انجن، ماڈلز اور دیگر اشیاء جو پہلے اور اب موجودہ ریلوے نظام کا حصہ ہیں پر مشتمل ہے۔

دوسری گیلری میں وکٹوریہ فرنیچر جو انتظار گاہوں میں استعمال ہوتا تھا، اس کے ہمراہ خود طرز آئینے دیگر فکسچر فٹنگ، مخصوص پنکھے جو ماضی میں تازہ ہوا کیلئے استعمال ہوتے تھے۔ ان کے ہمراہ بھاپ اور ڈیزل لوکو موٹویز، تاریخی کوچز جو تنگ اور وسیع ہیں کو بھی میوزیم میں نمائش کیلئے رکھا گیا۔ ونٹیج سیلونز بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔ ان میں سے ایک سیلون آخری وائسرائے لارڈ مائونٹ کے بیڑے کا حصہ تھا۔

یہ ایک اہم بات ہے کہ اس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی کراچی سے لاہور کے دوران میزبانی کی گئی۔ اسمیں خوبصورت ٹیک کی لکڑی استعمال کی گئی۔ یہ سیلون پاکستان ریلوے کی عکاسی کرتا ہے ایک شاہی سیلون جو ہندوستانی ریاست جودھ پور کے مہاراجہ نے اپنی دلہن بیٹی کو تحفہ میں دیا۔ یہ 1888ء میں اجمیر شریف کیرج فیکٹری ورکشاپ میں تیار کیاگیا۔1914ء میں بنایا گیا ایک جرمن ڈاک کوچ بھی نمائش میں رکھی گئی جو ماضی میں پوسٹ سروس کی تقسیم کے قابل ذریعہ کو ظاہر کرتی ہے۔

میوزیم کے علاوہ اسوقت یہ سٹیشن بطور ریلوے سٹیشن کام کر رہا ہے اور راولپنڈی سے گولڑہ میوزیم تک بذریعہ ٹرین پہنچا جا سکتا ہے جس کے اوقات کار 08:17 پر اور حو یلیاں سے گولڑہ تک19:25 پر جبکہ مہران ایکسپریس راولپنڈی سے گولڑہ 16:15 ہیں۔