کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے بعد سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز چھٹی پر چلے گئے

ایوان میں بیوروکریسی کی عدم موجودگی کے باعث وزراء سراپا احتجاج بن گئے ذرائع

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

کوئٹہ،الیکشن کمیشن  نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے بعد سول سیکرٹریٹ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے بعد سول سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز چھٹی پر چلے گئے اور ایوان میں بیوروکریسی کی عدم موجودگی کے باعث وزراء سراپا احتجاج بن گئے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت ایک ماہ رہ جانے کے بعد بیوروکریسی نے صوبائی حکومت اور وزراء کو آئینہ کا دوسرا رخ دکھا دیا کئی محکموں کے سیکرٹریز اور اسٹاف چھٹیوں پر چلے گئے چیف سیکرٹری بلوچستان بھی سیکرٹریوں کو حاضر کرنے میں بے بس رہے صوبائی وزراء کے کام رک گئے جس کے باعث وزراء حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے گزشتہ روز بیوروکریسی کے رویہ کے خلاف بلوچستان اسمبلی سے ٹوکن واک آئوٹ کیا اور شدید احتجاج کیا ۔