بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون سو بااثر افراد کی فہرست میں شامل

جمعہ 20 اپریل 2018 22:30

بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون سو بااثر افراد کی فہرست میں شامل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ویسے ہی ایک کے بعد ایک کامیاب قدم اٹھانے کے ساتھ آگے بڑھتی جارہی ہیں اور اب اداکارہ کا نام دنیا کی 100 بااثر افراد کی فہرست کا بھی حصہ بن چکا ہے۔ رواں سال کی دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون وہ واحد بولی وڈ اداکارہ ہیں جن کا نام اس سال کی فہرست کا حصہ بنا۔

دپیکا کے علاوہ اس فہرست میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔دپیکا کی قریبی دوست اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی انہیں اور ویرات کوہلی کو اس اعزاز کی مبارکباد دی۔جبکہ دپیکا کے قریبی دوست رنویر سنگھ نے اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر انہیں ’رانی‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث خوب پذیرائی ملی۔

فلم ’پدماوت‘ میں انہوں نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا، جبکہ انہیں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر کئی مشکلات کا سامنا بھی رہا۔دپیکا پڈوکون نے فلحال اپنی کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا، البتہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ بہت جلد اپنی اگلی فلم کا اعلان کریں گی۔۔

متعلقہ عنوان :