نوشہرہ میں منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیاجائے گا، ڈی پی او نوشہرہ

جمعہ 20 اپریل 2018 22:47

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بہت جلد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیاجائے گا جس میں بڑے بڑے مگر مچھ پکڑے جائیں گے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کا لیسٹ تیار ہوچکا ہے اور اس کے مطابق منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی نوشہرہ میں امن وامان کی بحالی کیلئے نوشہرہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیاگیا ہے اور نوشہرہ کے عوام کو تحفظ اور جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں صحافی برادری نوشہرہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ نوشہرہ آمن کا گہوارہ بن سکے ان خیالات کااظہار ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری میں نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے چند دن پہلے چارج سنھبالا ہے اور نوشہرہ پولیس کی تمام فوکس، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر پر ہے جن کے خلاف بڑے پیمانے کا کاروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں جتنے بھی جرائم پیشہ عناصر ہے وہ تو یا جرائم سے توبہ تائب ہوجائے یا ضلع بدر ہوجائے کیونکہ نوشہرہ میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں اور عوام جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے نوشہرہ پولیس کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ نوشہرہ میں امن قائم ہو انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پولیس سیاسی مداخلت سے پاک اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ میں مختلف سیاسی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے سیکورٹی واپس لے کر ستر سے زائد اہلکاروں کو مختلف تھانہ جات میں ڈیوٹی لگادی گئی صرف وزیراعلیٰ اور وزراء کے پاس سیکورٹی موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات کی گئی ہے کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں اور موقع پر فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔