کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

شہر میں مساجد ‘ امام بارگاہوں ‘ سرکاری عمارتوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی اہلکار تعینات تھے شہر میں 45 سو پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات کئے گئے تھے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے شہر میں مساجد ‘ امام بارگاہوں ‘ سرکاری عمارتوں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی اہلکار تعینات تھے شہر میں 45 سو پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات کئے گئے تھے اور پولیس ایف سی کی جانب سے پیٹرولنگ بھی جاری رہی تفصیلات کے مطابق جمعتہ المبارک کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی سخت انتظامات کئے گئے شہر کے داخلی اورخارجی راستوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور ایف سی جوان گشت بھی کرتے رہے نماز جمعہ کے دوران مساجد ‘ امام بارگاہوں اور سرکاری عمارتوں پر تقریباً 45 سو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے ناکہ جات بھی لگائے گئے تھے تاکہ مشکوک افراد پر نظررکھی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :