محکمہ آبپاشی تریموں کے حکام رنگ پور کینال کو فوری چلائیں،فیصل حیات جبوآنہ

ملک میں سیاسی افرا تفری اور بحرانی کیفیت سے حکومت کی توجہ عوامی مسائل پر مرکوز نہیں ،سابق ایم پی اے

جمعہ 20 اپریل 2018 23:23

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی تریموں کے حکام رنگ پور کینال کو فوری چلائیں ملک میں سیاسی افرا تفری اور بحرانی کیفیت سے حکومت کی توجہ عوامی مسائل پر مرکوز نہ ہے خاص طور پر کاشتکار طبقہ کا استحصال ہو رہا ہے گنا کی فصل بہت زیادہ نقصان اٹھانے کے بعد کسانوں کو اب گندم کی فروخت میں بھی پریشانی کا سامنا کرنے کا اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آبائی گاؤں پہنچنے پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تریموں بیراج کے توسیعی پراجیکٹ پر جاری کام کے سلسلے میں رنگپور کینال جو کہ وسیع علاقے کو سیراب کرتی ہے ابھی تک بند پڑی ہے شیڈول کے تحت اس ششماہی نہر 15،?اپریل سے چلانا ضروری ہے نہر کی بندش سے مقامی کسانوں کو فصلوں خاص طور کماد کی آئندہ فصل کیلئے پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کسانوں کا مزید نقصان ہو رہا ہے انہوں نے محکمہ آبپاشی کے حکام سے مذکورہ نہر کو جلد چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :