راولپنڈی، فورتھ شیڈول میں نامزد ملزم ابراہیم کو بعد ضمانت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار

جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے فورتھ شیڈول میں نامزد ملزم ابراہیم کو بعد ضمانت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیاگزشتہ روز دوران سماعت ملزم کے ضامن نے 30 ہزار روپے عدالت میں جمع کروا دیئے مقدمہ میں نامزد ملزم ابراہیم کیخلاف تھانہ چوٹالہ پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جو ضمانت کے بعد مفرور ہوگیا گزشتہ روزعدالت نے ملزم کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :