سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر شروع نہ ہونا شہریوںکے ساتھ ایک مذاق ہے، حسن علی قاضی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سابق ضلعی نائب ناظم رہنما تحریک انصاف حسن علی قاضی نے کہا کہ سرگودھا فیصل آباد روڈ کی تعمیر شروع نہ ہونا شہریوںکے ساتھ ایک مذاق ہے آئے روز حادثات میں سینکڑوں افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں مگر حکومت کے کان تک جوں تک نہ رینگی ہمارا مطالبہ ہے کہ سرگودھا فیصل آباد روڈ ون وے کے منصوبے پر فوری طور پر عمل درآمد کر کے اس پروجیکٹ کو شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے چنیوٹ کو ضلع تو بنا دیا مگر اس شہر پر کوئی توجہ نہ دی جس کے باعث نوسال گزر جانے کے باوجود کوئی میگا پروجیکٹ اس ضلع میں شروع نہ ہو سکا حکومت چنیوٹ کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام شہری مسائل حل کرنے والے لوگوں کو منتخب کرے جن لوگوں نے شہر کی بہتری و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا عوام ان کو ووٹ مت دے چنیوٹ ضلع کے عوام کے حقوق کیلئے ہر جگہ پر اپنی آواز بلند کریں گے اور اپنا حق چھین کررہیں گے۔

متعلقہ عنوان :