میاں چنوں میں ساڑھے تین فٹ کا دلہا چار فٹ کی دلہن بیاہ لایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 11:36

میاں چنوں میں ساڑھے تین فٹ کا دلہا چار فٹ کی دلہن بیاہ لایا
میاں چنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ حال ہی میں میاں چنوں کا رہائشی ایک ساڑے تین فٹ کا نوجوان اپنے لیے 4 فٹ کی دلہنیا بیاہ لایا، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ تلمبہ روڈ کے رہائشی وسیم عباس کی فیصل آباد کی علیزہ فاطمہ سے شادی ہوئی۔

(جاری ہے)

وسیم کی شادی پر اس سمیت اس کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔ وسیم عباس کا کہنا ہے کہ مجھے بہت مشکل سے دلہن ملی ، شادی پر بے حد خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :