وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا

منگل 16 ستمبر 2025 21:55

وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرتے ہوئے تاجروں کے مطالبات مان لئے طریقہ کار پہ اجلاس (آج) بدھ کو دوبارہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

رکن وفاقی کمیٹی برائے سوست پورٹ ایشو، صدر پیپلزپارٹی جی بی و ممبر جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی کمیٹی کی اجلاس میں گفتگو کرنے کی باری نہیں آئی جبکہ حفیظ الرحمن مکمل خاموش رہے اور ان کا خاموش رہنا ہی بہتر تھا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوست دھرنہ پر کوئی کریک ڈاون نہیں ہونا ہے لیکن وہاں موجود لوگوں کی عادت ہوگئی ہے کہ دھرنہ پہ کریک ڈاون کی جھوٹی خبرے پھیلانے کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے ٹیکس فری زون کی دفاع کی ۔ یاد رہے کہ تاجر اپنے مطالبات لے کر گزشتہ دو مہینے سے سوست کے مقام پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔