ہری پور، ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز اور ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:06

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ڈی پی او ہری پور سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز اور ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ہری پور نے ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس میں سب انسپکٹر جنید ارشاد ریڈر ڈی پی او سے ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر سعید یدون ایس ایچ او سٹی سے ایس ایچ او تھانہ خانپور، سب انسپکٹر خان افسر ایس ایچ او خانپور سے ایس ایچ او تھانہ مکھنیال، سب انسپکٹر سجاد خان پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بیڑ، سب انسپکٹر نعمان جاوید ایس ایچ او بیڑ سے ایس ایچ او تھانہ غازی، انسپکٹر بابر خان ایس ایچ او تھانہ غازی سے انوسٹی گیشن ونگ، سب انسپکٹر زری خان پولیس لائن سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله، سب انسپکٹر عبدالجلیل ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر تنویر احمد پولیس لائن سے تھانہ خانپور، سب انسپکٹر اسد خان پولیس لائن سے انوسٹی گیشن ونگ، اے ایس آئی محمد صدیق تھانہ سٹی سے انچارج چوکی شاہ مقصود تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :