ٹرمپ کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکا کی دعوت،پیوٹن کا خیر مقدم

شام پرفضائی حملوں سے قبل امریکا کو روس کی سرخ لکیر سے آگاہ کردیاتھا،پاسداری کی گئی،روسی وزیرخارجہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:19

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) روسی وزیرخارجہ سیرگئی لافروف نے کہا ہے کہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپنے صدر ولادی میرپیوتن کو وائیٹ ہاؤس کے دورے اور ملاقات کی دعوت دی ہے۔اورصدر پیوتن ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں روسی وزیرخارجہ سر گئی لاروف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صدر کا سو فی صد اتفاق ہے کہ امریکا اور روس ایک دوسرے کیخلاف فوجی تصادم کی جانب نہیں جائیں گے۔ماسکو نے واشنگٹن کو شام میں سرخ لکیر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں روس کی وضع کردہ سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا گیا۔شام پر امریکی حملے کے بعدروس اسد رجیم کو ایس 300 میزائل نظام نہ دینے کے عہدے کا پابند نہیں رہا۔۔