Live Updates

الیکشن سے قبل ہی ن لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میںدھڑا بندی ہے، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کی ایک جیسی صورتحال ہے،(ن) لیگ کا کوئی اسٹرکچر نہیں ہے، (ن) لیگ تقسیم در تقسیم ہو جائے گی، لگتا نہیںالیکشن تک (ن) لیگ بطور جماعت قائم رہ سکے گی۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 166میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہکوئی شک نہیں ملک کو70سالوں سے کر پشن کی بیماری کھا رہی ہے جسکو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف عام انتخابات2018میں پورے ملک میں کر پٹ سیاستدانوں کو عوامی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ الیکشن سے قبل ہی (ن) لیگ کا شیرازہ بکھر جائے گا نام نہاد مقبولیت کے دعویدار حکمرانوں نے ہوائوں کا رخ اور عوام کے تیور دیکھ لئے ہیں اور وہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج سے بھی پیشگی آگا ہ ہیں ،پہلے حکمرانوں کو کرپشن کرنے سے فرصت نہیں تھی اور اب سارا وقت لوٹ مار کی دولت کو بچانے کیلئے احتساب کے اداروں سے مزاحمت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات