سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری بھرپور کردار اداکرے،جسٹس شہرام سرور

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:20

عارفوالا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)لاہو ر ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کہا ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے وکلاء برادری بھرپور کردار اداکرے، ججز بھی کیسز کا فیصلہ میرٹ کی بنیادپر جلداز جلد کریں، کیسز کی تاخیر سے سائلین انصاف کی بروقت فراہمی سے دور ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہال میں منعقد ہ عارفوالا بار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بے سہار ا عوام کی خدمت کیلئے بھی وکلاء برادری قانون کے مطابق ان کی داد رسی کرنے میںکردار ادا کریں، نومنتخب صدر ظفراقبال بھٹی سیکرٹری بار شبیر عامر نے کہا کہ ینگ وکلاء کیلئے چیمبر کی عدم دستیابی کو جلد پور ا کیا جائے اور ان کیلئے وکلاء کالونی کا قیام بہت ضروری ہے،آخر میں مہمان جسٹس شہرام سرور نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور تحصیل کچہری میں پودا لگایا،حلف برداری تقریب میں ججز،وکلاء برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔