ایران سرحدی علاقہ ماشکیل میں پولیس ناکہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے پیٹرول سے لوڈ گاڑی کو لوٹ لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:25

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ضلع واشک کے تحصیل پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل میں پولیس ناکہ کے قریب سے نامعلوم افراد نے پیٹرول سے لوڈ گاڑی کو لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شپ نامعلوم افراد نے ماشکیل شہر سے 5 کلو میٹر شیررکی پولیس ناکہ کے قریب سے پیٹرول سے لوڈ زامیاد گاڑی کو لوٹ لیا مسلح افراد نے گاڑی کے تمام لوڈ کو لے کر فرار ہوگئے زامیاد گاڑی ڈرئیور کے مطابق یہ واقع پولیس ناکہ کے ساتھ ہی ہوا جبکہ مجود پولیس اہلکار اپنے کو لاعلم رک ھکر چشم پوشی کرتے رہے اس سے صاف ظاہر ہوتی ہے کہ شیررکی ناکہ پولیس اہلکاروں کو ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ اس ناکہ سے صرف کاروباری گاڑوں اور مسافروں سے بھتہ خوری میں مصروف رہتے ہیں ماشکیل کے عوامی حلقوں نے شیررکی پولیس ناکہ الکاروں کی ڈاکووں کے خلاف کارواء نہ کرنے اور غفلت برتنے کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔