مسلح افراد دکان سے 10 لاکھ 38 ھزار روپے لوٹ کر فرار

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:33

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حد محلہ رحمت پور میں ماسک پہنے ہوئے مسلح افراد نے کریانے کے دوکان میں گھس کر اسلحے کے زور پر 10 لاکھ 38 ھزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ دوکاندار فیض محمد آریجو نے پولیس کو بتایا کہ صبح کے وقت موٹرسائیکل سوار ماسک پہنے تین مسلح افراد دوکان میں گھس کر اسلحے کے زور پر 10 لاکھ 38 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کو اطلاع دی لیکن دیر سے پہنچنے کے باعث ملزمان فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث چوروں کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :