میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس یکم مئی کو عالمی یوم مزدور بھرپور انداز میں منائے گا

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈیم سیز اور کے ایم سی کے ملازمین مزدوریکجہتی ریلی نکالیں گے ، سید ذوالفقار شاہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے ملازمین کو ایک پلیٹ فام پر جمع کرکے صبح 11بجے ٹاور سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مزدوروں کی دیگر فیڈریشنوں ،صحافی تنظیموں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :