راولپنڈی، بلیک لسٹ میں شامل 2افراد کوایف آئی اے نے بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرفتارکرلیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے بلیک لسٹ میں شامل 2افراد کو وطن واپسی پر بے نظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گرفتارکر لیا ہے دمام سے قومی ایئرلائین کی پرواز پی کے 246سے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچنے والے ولید غنی اور چائینہ سے نجی ایئرلائین کی پرواز سی زیڈ 6007 سے بے نظیر ایئرپورٹ پہنچنے والے محمد یعقوب کو بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیاملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا۔