سکھر پولیس کا کانیا کارنامہ،بھتہ دو اورمضر صحت اشیاء کھلے عام چلائو ،انکار پرسکھرپولیس کی دکانداروں کو دھمکیاں

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سکھر پولیس کا کانیا کارنامہ،بھتہ دو اورمضر صحت اشیاء کھلے عام چلائو ،انکار پرسکھرپولیس کی دکانداروں کو دھمکیاں، متاثرہ دکاندارانصاف و تحفظ کے لئے پریس کلب پہنچ گئے ، ایس ایس پی سکھرسے نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھرکے علاقے تھرمل کالونی کے دکانداروں افضل چاچڑ ، عباس علی و دیگر نے علاقہ معززین صدام حسین،علی حسین چاچڑ،وحید جمالی و دیگر کے ہمراہ سکھر پولیس کے نمائش چوکی انچارج اے ایس آئی فاروق جاگیرانی اور اسکے کارندے اختیار میتلو کی مبینہ زیادتیوں کیخلاف سکھرپریس کلب کے سامنت احتجاج کرتے ہوئے بتایاکے مذکورہ پولیس اہلکار اور اسکے کارندے نے اپنی حد سے باہربھی بھتہ خوی کا کاسلسلہ شروع کر کررکھا ہے اور دکانداروں کو زبردستی مضر صحت اشیاء پان پراگ،گٹکا اور دیگر منشیات بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور بھاری بھتہ وصول کر رہا ہے انکار پر دکانداروں کو دھمکیاں ، حراساں کرنا اس کا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے گذشتہ رات افضل چاچڑ کی دکان پر اختیار میتلو اور دیگر پولیس اہلکار گھس آئے اور حراساں کیا دکان میں موجود نقدی ودیگر سامان اٹھا کرلے گئے ہیں مظاہرین نے بالا حکام حکام سمیت ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :