چترال میں مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف باری

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:02

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) چترال میں مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف باری ہوئی ہے جس کے باعث موسم کافی سرد ہوچکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چترال میں مسلسل بارشوں کے بعد پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میںاضافہ ہوگیاہے،عوام نے گرم کپڑوں کااستعمال دوبارہ شروع کردیاہے ۔

(جاری ہے)

مسلسل بارشوں کے بعد ندی نالیوں میں معمولی نوعیت کی طغیانی بھی آئی ہے تاہم ابھی تک کسی راستے کی بندش کی اطلاع نہیں ہے۔

طویل خشک سالی کے بعد حالیہ بارش عوام کیلئے باران رحمت کا سبب بناتاہم سردی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کاروبار زندگی اور روزمرہ کا معمول ٹھپ ہوکر رہ گیا سڑکوں پر ٹریفک کم اور بازار میں رش نہ ہونے کے برابرہے۔ مسلسل بارش کے بعد پہاڑی اور مٹی کے تودے گرنے کی خدشے کے پیش نظر لوگ بہت کم گھروں سے نکلتے ہیں سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے دو دنوں تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :