تیزرفتار آٹو رکشہ الٹ جانے سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تیز رفتار آٹو رکشہ دیوائیڈر کے ساتھ ٹکرانے کے باعث الٹ جانے سے میاں بیوی سمیت انکی بیٹی جاں بحق ہو گئی ، جبکہ ہسپتال سے تینوں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ لاہور کا رہائشی پچاس سالہ رحمت اپنی بیوی ساجدہ اور پچیس سالہ بیٹی صفیہ کے ہمراہ محلہ لیاقت پورہ میں اپنے والد کو ملنے کے بعد واپس جانے کیلئے آٹو رکشہ میں بیٹھ کر اڈے پر جا رہے تھے کہ اٹاوہ کے قریب تیز رفتار آٹو رکشہ بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کے ساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا رحمت ، ساجدہ بی بی اور انکی بیٹی صفیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی اور مضروب ڈرائیور کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں سے متوفیاں کی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔