نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف سینیئر رہنما یشونت سنہا نے بی جے پی چھوڑ دی

اتوار 22 اپریل 2018 09:40

پٹنہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ یشونت سنہا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم نریندر مودی جمہوری اداروں کی مسلمہ حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور وہ اس کے تحفظ کی تحریک شروع کریں گے۔ سنہا بھارت پر برسراقتدار رہنے والی بی جے پی کی حکومت کے مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔