خریداری مراکز کو باردانہ کے اجراء اور روزانہ کی کارکردگی رپورٹ سیکرٹری خوراک کو ارسال کرنے کی ہدایت

اتوار 22 اپریل 2018 12:50

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) محکمہ خوراک نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں قائم 382سے زائد گندم کے خریداری مراکز پر تعینات عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ز کے توسط سے اپنے اپنے خریداری مراکزسے باردانہ کے اجراء اور کارکردگی کی روزانہ رپورٹ سیکرٹری خوراک پنجاب کو ارسال کریں جو یہ رپورٹ روزانہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کریں گے تاکہ صوبہ بھر میں گندم کی خریداری مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتا یا کہ حکومتی پالیسی کے تحت گندم کی خریداری کا تمام عمل شفاف بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اس ضمن میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کاشتکاروں کو گندم کی فروخت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔