سابق تحصیل ناظم خوشاب کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘معجزانہ طور پر محفوظ رہے

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سابق تحصیل ناظم خوشاب کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق تحصیل ناظم ملک غلام رسول سنگھا اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ سٹیلائٹ ٹاون خوشاب پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے ان کی کار پر فائرنگ کر دی اس قاتلانہ حملہ میں غلام رسول سنگھامحفوظ رہے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ اوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔