پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے ایک سال کے دوران معائنہ ‘ نگرانی اور چھاپوں میں 313 فیکٹریوں سے مختلف اشیاء ضبط کر لیں

اتوار 22 اپریل 2018 16:10

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) اسلام آباد۔پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے ) نے عام مارکیٹ نگرانی اور ایک سال کے دوران مختلف فیکٹریوں کے معائنہ اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 313 فیکٹریوں سے مختلف اشیاء ضبط کر لیں۔ یہ کارروائیاں جنوری تا دسمبر 2017ء کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف مقدمات متعلقہ عدالتوں کو بھجوائے گئے اور مختلف مقدمات میں جرمانے بھی کئے گئے۔

(جاری ہے)

سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول کنٹرول اتھارٹی نے جرمانوں اور سزائوں میں اضافہ کے لئے مجوزہ ترامیم کی ہیں جنہیں منظوری کے لئے کابینہ اور پارلیمنٹ کو بھجوایا گیا ہے۔ اس وقت پی ایس کیو سی اے کومعیارات کی خلاف ورزی کرنے والے تیار کنندگان اور فیکٹریوں کو سزا دینے کا اختیار نہین ہے اور صرف اور صرف رولز 2011 کے تحت معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو سربمہر کر سکتی ہے اورسزا کے لئے مقدمات کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کوبھجواتی ہے۔