حکومت نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے 1370.1 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ہے، توانائی ڈویژن

اتوار 22 اپریل 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے اقدامات کے تحت 2013ء سے حکومت نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے 1370.1 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی ہے۔

(جاری ہے)

توانائی ڈویژن کے ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ حکومت نے 2013ء سے اب تک توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا جن میں سے پون، شمسی توانائی اور بائیو ماس کے مختلف منصوبوں مکمل کئے جا چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب متبادل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کے لئے یہ ایک سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کی موثریت کے انڈیکس میں شامل دنیا بھر کے قابل تجدید منصوبوں کی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش 40 بڑے ممالک میں 26 ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :