قدرتی آفات کے نقصانات سے بچائو کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر پاک پتن

اتوار 22 اپریل 2018 17:40

عارفوالا۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) قدرتی آفات کا کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں ہے، قدرتی آفات کے نقصانات سے بچائو کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے ،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے زیر صدارت اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ناصر حسن نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی طرف سے تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آخر میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ریسکیو 1122اہلکار محمدعرفان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور نواحی گائوں41/EB میں حاجراں بی بی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پچاس ہزار روپے کا چیک بھی دیا۔