میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس یکم مئی کو عالمی یوم مزدور بھرپور انداز میں منائے گا

کے ایم سی ہیڈ آفس سے ریلی نکالی جائے گی،سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور ڈیم سیز اور کے ایم سی کے ملازمین مزدوریکجہتی ریلی نکالیں گے

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز نے کہا ہے کہ میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم سی ڈی ایم سیز کے ملازمین کو ایک پلیٹ فام پر جمع کرکے صبح 11بجے کے ایم سی ہیڈ آفس سے براستہ ٹاور سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مزدوروں کی دیگر فیڈریشنوں ،صحافی تنظیموں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میںسہ پہر 3بجے منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :