مسٹر خیبرپختونخوا2018 کا ٹائٹل اشفاق و جونیئر کا بلال خان نے جیت لیا

مسٹر پشاور کا ٹائٹل جاوید اکبر اور جونیئر پشاور کا ٹائٹل شہریارشاہ کے نام رہا،کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

اتوار 22 اپریل 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مسٹر خیبرپختونخوا2018 کا ٹائٹل اشفاق، و جونئیر کا بلال خان نے جیت لیاجبکہ مسٹر پشاور کا ٹائٹل جاوید اکبر اور جونئیر پشاور کا ٹائٹل شہریارشاہ نے اپنے نام کر لیا۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹروجونیئرخیبرپختونخوا اور مسٹروجونیئرپشاور2018ء کے مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاورصدرمیں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے مہمان خصوصی صدرخیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سہیل بن قیوم تھے ججزکے فرائض جنرل سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن طارق پرویز،سیکرٹری ویٹ لفٹنگ ایسو سی ایشن شیراز احمد، سابق مسٹرخیبرپختونخواسعیدالرحمن یوسفزئی ،سفیراحمد سیکرٹری جنرل ہزارہ اور شکیل احمدپراچہ سیکرٹری جنرل ڈیرہ اسماعیل خان تھے مقابلوں میں سابق مسٹرپاکستان ونیشنل چیمپئن یسین خان اور سابق مسٹر خیبرپختونخوامحمدیاسین نے شوپوزنگ کرکے شائقین سے بھر پور داد وصول کی مقابلوں میں مسٹر پشاور وخیبرپختونخوا کی 65،70اور75کلوگرام کی تین کلاسوں کے مابین مقابلے ہوئے جن میں پہلی کلاس پشاور کے مومن خان،دوسری کلاس جاویداکبراورتیسری کلاس اشفاق نے جیتی جبکہ جونیئرخیبرپختونخوا اورپشاورکی بھی65،70اور75کلوگرام کی تین کلاسوں نے حصہ لیا جن میں پہلی کلاس پشاورکے بلال خان ، دوسری کلاس مردان کے جنید اور تیسری کلاس پشاورکے شہریارخان نے جیتی دونوں کیٹگریزکی کلاسوں کے ونرزکے آخری مقابلوں میں ایشین جیم ٹوکے اشفاق نے مسٹرخیبرپختونخوا اور پشاورکے جاوید اکبر نے مسٹر پشاور کاٹائٹل جیتا جبکہ ایشین جیم کے بلال خان جونیئرخیبرپختونخوا اور شہریارشاہ نے جونیئرمسٹر پشاور کاٹائنل جیتا مہمانان خصوصی نے تمام کلاسوں میں حصہ لینے والوں اور مقابلہ جیتنے والوں میں ٹرافیاں ،ٹائٹل اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔