لاڑکانہ ، مقتول اسد میمن کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج

اتوار 22 اپریل 2018 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج، بیت المال کالونی لاڑکانہ مقتول اسد میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صدرالدین میمن، صفدر میمن، زوہیب جتوئی، فاروق جتوئی، بابر جتوئی اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے آگے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان عامر علی، عمران علی، راشد علی، محمد علی، گلزار علی، اور دیگر نے اسد میمن کو گولیاں مارکر قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی داخل ہے نہ تو پولیس ملزمان کو گرفتار کررہی ہے ارو نہ ہی ورچائو کو تحفظ فراہم کر رہی ہے، انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے درخواست کی کہ وہ نوٹیس لیکر انہیں انصاف فراہم کریں۔#

متعلقہ عنوان :