ہالی ووڈ اداکارہ نٹالی پورٹمین نے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ہالی وڈ اداکارہ نٹالی پورٹمین کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے لیے یروشلم میں ایک تقریب میں جانے سے انکار کردیا ہے جہاں انھیں 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جانی تھی۔

(جاری ہے)

پورٹمین نے انسٹاگرام اکائونٹ پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس تقریب میں جہاں بنیامن نیتن یاہو نے خطاب بھی کرنا تھا نہ جانے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں بنیامن نیتن یاہو کی حمایت نہیں کرنا چاہتی۔

خیال رہے کہ جینیسز پرائز فائونڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ایوارڈ دینے کا یہ سلسلہ 2013 میں شروع ہوا تھا اور یہ ان غیر معمولی افراد کو دیا جاتا ہے جو یہودیوں کی آئندہ نسل کے لیے ’انسپریشن‘ یعنی ہوں۔

متعلقہ عنوان :