Live Updates

آج صبح انشاء اللہ عدالت کے روبرو پیش ہونگے ۔ مریم نواز

ماں کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ آج صبح (پیر)انشاء اللہ عدالت کے روبرو پیش ہونگے او رواپس نہ آنے کے جھوٹے دعویٰ کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لندن کی ہتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ہیں اور آج صبح (پیر) انشاء اللہ عدالت کے روبروح پیش ہونگے جس کے بعد واپس نہ آنے کے جھوٹے دعویٰ کرنے والوں کی بات دم توڑ جائے گی مریم نواز نے اپنی والدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات