حجرہ شاہ مقیم میںعطائیوں کی پریکٹس جاری ،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد سے صحت حکام کی چشم پوشی

اہل علاقہ کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںعطائیوں کی پریکٹس جاری ،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد سے صحت حکام کی چشم پوشی ،پسماندہ قصبہ حجرہ شاہ مقیم کاکوئی پرسان حال نہیں،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم جیسے پسماند ہ قصبہ کے مکینوں میںہمیشہ کی طرح اب بھی عطائی پریکٹیشنرز موت بانٹنے میںمصروف ہیںگلی محلوں ،مین بازار اور اہم شاہرات پر عطائی ڈاکٹر کا روپ دھار کر عام دوکانوں میںقائم کردہ کلینک سے لے کر بڑے پرائیوٹ ہسپتالوں کی شکل میں اپنامزموم دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اہل علاقہ نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے