کرن جوہر اور سارہ علی خان کے رقص کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

شادی کی تقریب میں دونوں نے رقص کر کے نہ صرف شرکاء کو محظوظ کیا بلکہ جھومنے پر مجبور کر دیا تقریب میں امیتابھ بچن، ایشوریہ، سونم کپور، تبو سمیت باکلی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات کی شرکت

پیر اپریل 11:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر اور سارہ علی خان کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلہ کی بھتیجی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں امیتابھ بچن، ایشوریہ، سونم کپور، تبو سمیت باکلی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں معروف ہدایت کار کرن جوہر نے ’ رادھا تیری چنری‘ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے ’سات سمندر پار میں تیرے‘ پر رقص کرکے نہ صرف تقریب کے شرکاء کے دل جیت لیے بلکہ اٴْن کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔کرن جوہر نے شادی کی تقریب کے دوران ’اپنی ہی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے مشہور گیت ’رادھا تیری چنری ‘ پر رقص کرکے نہ صرف سب کو محظوظ کیا بلکہ کرن کے رقص سے متاثر ہوکر جیا بچن نے ان کے سر سے پیسے بھی وارے۔تقریب میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی پر فلمایا گیا ماضی کا مشہور گیت ’سات سمندر پار میں تیرے‘ پر رقص کرکے تقریب میں موجود شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔