چین صدر شی پنگ اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات جمعہ کو ہو گی

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی،مشترکہ بیان

پیر 23 اپریل 2018 13:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوروزہ دورہ بھارت کے موقع پر چین کے صدر شی پنگ سے 27 اپریل بروز جمعہ کو ملاقات کریں گے ،بھارتی وزیراعظم کا چار برس میں یہ چوتھا دورہ ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور نریندر مودی کے دورے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کے دو روزہ دورہ چین کا اعلان کیا۔سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور چین نے دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، صحت و ترقی کے شعبے میں مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی ملاقات میں ڈوکلام تنازع سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت بھی ہوگی۔دونوں سربراہان مملکت کے درمیان دورے کے دوران غیر رسمی اور کسی وفد کے بغیر بھی ہوگی۔