فیصل کالونی میں نوسر باز عورتوں نی11لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 17:42

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) فیصل کالونی میں نوسر باز عورتوں نی11لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا، ذوالفقار علی خان ولد محبوب سکنہ فیصل کالونی چکوال نے درخواست دی کہ اس کی والدہ، زوجہ اور پسرم محمد نور النقیب گھر میں موجود تھے کہ دو نامعلوم خواتین ان کے گھر پانی پینے کے بہانے داخل ہوئیں اور خیر و برکت کی خاطر دم درود کرتی ہوئی کمرہ کی الماری سے نقد رقم 2لاکھ550 روپے، 15ہزار والے پرائز بانڈ22 عدد،15سو والے پرائز بانڈ52عدد، طلائی زیورات کل مالیتی11لاکھ روپے چوری کر کے لے گئیں۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کرکے ملزم خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :