امیر بخش خان بھٹو سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پیر 23 اپریل 2018 17:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش خان بھٹو سے ان کے گاؤں میرپور بھٹو پہنچ کر ملاقات کر کے تحصیل میروخان کے گاؤں نوٹھارو ودھو کے کھیڑا برادری کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں طارق حسین کھیڑو، لعل بخش کھیڑو، رجب علی کھیڑو، یعقوب علی کھیڑو، اختر حسین کھیڑو، اظہر علی کھیڑو، عزیز اللہ کھیڑو، مجاہد علی کھیڑو، افسر علی کھیڑو، شاہد حسین کھیڑو، سلطان احمد کھیڑو اور فرحان علی کھیڑو نے اپنے 50 گھروں پر مشتمل سینکڑوں افراد کے ہمراہ، جبکہ یونین کونسل وسایو بھٹو کے گاؤں غلام قادر بھٹی کے معزز پی پی پی رہنماؤں وڈیرے مظفر علی بھٹی، امتیاز علی بھٹی اور مقبول حسین بھٹی نے اپنی برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر امیر بخش خان بھٹو نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سینکڑوں افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی خاتمہ ہو چکا ہے، سندھ میں صرف پولیس اور افسر شاہی کے بلبوتے پر چل رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ ہی پولیس اور افسر شاہی ان ہی پیپلوں کو بھیڑ اور بکریوں کی طرح گھسیٹ کر جیلوں میں ڈالیں گے۔ عوام کو چاہئے کے ملک، قوم اور آنے والے نسلوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اپنے ہمدردوں کا ساتھ دے۔ اس موقعے پر سید معشوق علی شاہ، غلام شبیر لک، منور علی بھٹو و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔